رانی کوٹ قلعہ اپنی 32 کلومیٹر طویل دیوار کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے قلعوں میں سے ایک ہے - اسے "پاکستان کی دیوارِ چین" بھی کہا جاتا ہے - یہ قلعہ صدیوں سے سندھ کے پہاڑوں میں ایک پراسرار انداز میں قائم ہے - کسی کو معلوم نہیں کہ آخر 32 کلومیٹر لمبی اس دیوار کی ضرورت کیوں پیش آئی - اگر کبھی آپ کو سندھ جانے کا اتفاق ہو تو اس قلعے کو ضرور دیکھیں -






